رجنی کانت کی اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے سے معذرت!

چنئی: مقبول ترین بھارتی اداکار رجنی کانت نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے سے معذرت کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار اور مہنگے ترین اداکار رجنی کانت 2017 سے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے تامل ناڈو سے کرپشن ختم کرنے کے لیے باقاعدہ مہم بھی شروع کر رکھی تھی، تاہم وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہوں نے نئے سال کے آغاز پر کرپشن سے پاک اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اپنا بیان واپس لیا اور تامل زبان میں 3 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا جس میں وہ اب سیاسی جماعت نہیں بنارہے، اس حوالے سے وہ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔
تامل سپراسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ، اس فیصلے کا درد صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں، تاہم وہ اپنی پارٹی قائم کیے بغیر لوگوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔
2 روز قبل رجنی کانت کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی قسم کی سیاسی وسماجی سرگرمی ان کی طبعیت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا انہیں صرف آرام کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔