ٹرمپ امریکیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے، ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے بغداد حملے سے متعلق ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر امریکی صدر اپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک دوستانہ اور صحت مندانہ نصحیت کرنا چاہوں گا کہ اگر ایک امریکی کا بھی قتل ہوا تو میں ایران کو ذمے دار ٹھہراؤں گا۔
ایک اور ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ بغداد میں ہمارے سفارت خانے پر راکٹ سے حملے کیے گئے، 3 راکٹ حملوں کو ناکام بنایا گیا، یہ حملے ایران سے کیے گئے جب کہ ہم عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں میں اضافے کی باتیں سن رہے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنے گھر میں تباہ کن ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔
خیال رہے عراقی دارالحکومت بغداد میں انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر 8 راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔