تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، شفقت محمود
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں، پاکستان بننے میں قائداعظم کا کلیدی کردار ہے، آج کے دن قائداعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان بنا، ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، بھارت میں فسطائی حکومت مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے، اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکیں، جی یو آئی (ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔