حریم اور صندل کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
لاہور: سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔
تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں، ان سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔