مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا، تاہم کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جب کہ وفاقی وزیر نے وزیرِاعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔