نجی یونیورسٹی کو کارڈیک اسٹنٹ تیار کرنے کے لیے لائسنس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کے لیے نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی یونیورسٹی کو اسٹنٹ تیاری کی اجازت دے دی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے نسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی، حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔