کورونا خدشہ، قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازیں 28 مارچ تک بند

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔