وزیراعظم کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت!

لاہور: وزیراعظم نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی، سیاسی امور اور عوامی ریلیف کے اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب روزگار اسکیم، انصاف میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، مہنگائی کو کنٹرول کرنے، چینی اور آٹے کی قیمت میں استحکام کے بارے میں حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
عمران خان نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔