پی ٹی آئی رہنما شریف خان بلیدی قتل!

جیکب آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریف خان بلیدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
شریف خان بلیدی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں جعفر آباد بلیدی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں قبائلی سردار، پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما و وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خان بلیدی ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھے اور انہوں نے 2013 کا الیکشن ساتھ لڑا تھا۔
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شریف کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔