جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، دو جوان شہید!

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں رات گئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا، علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔