چارسدہ: حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، ایک اہلکار شہید!

چارسدہ: چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔