ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان اور مفتاح پر فرد جرم عائد!
راولپنڈی: ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
احتساب عدالت راولپنڈی کے جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او پر فرد جرم عائد کی۔
شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
شاہد خاقان عباسی کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد کورٹ روم سے جانے کی اجازت دے دی۔
احتساب عدالت نے ملزمان آغا جان اختر اور عظمیٰ عادل پر بھی فرد جرم عائد کی، تاہم دونوں ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے ملزمان حسین داؤد اور عبدالصمد داؤد پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی، دونوں ملزمان کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ احتساب عدالت میں موجود تھے، ان ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کردیا۔