گیارہ ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت!
قصور: عدالت نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانے بنانے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔
قصور میں درندہ نما شخص نے 11 ماہ کی معصوم بچی زنیرہ فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے مجرم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے مجرم رفیق کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
خِیال رہے کہ مجرم رفیق نے پیرووالہ روڈ میں 11 ماہ کی زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے اگست 2019 میں اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔
قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے والد امین انصاری کا عدالتی فیصلے پر کہنا ہے کہ رفیق جیسے درندوں کو سر عام پھانسی پہ لٹکایا جائے اور حکومت سرعام پھانسی کے قانون کی منظوری میں حائل اپوزیشن کی رکاوٹیں عبور کرے۔