پنجاب، کورونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 502 نئے کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوئے۔تفصِلات کے مطابق رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 233 اور راولپنڈی میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی۔خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،تفصِلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوچکی ہے۔