چھوٹی صنعتوں کو رعایتی بجلی سے کارخانے چلیں گے، شبلی
اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولھے بھی جلیں گے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔