ایاز صادق کے بیان کا معاملہ پس منظر میں نہیں جائے گا، شبلی
اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان کا معاملہ پس منظر میں نہیں جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائے گی، پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی قومی اِداروں کے خلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔