کمزور جیلوں اور بڑے چور لندن میں ہیں، وزیراعظم

عیسیٰ خیل: وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے، پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے عیسیٰ خیل میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، جو لوگ لندن میں علاج کروائیں انہیں کیسے پس ماندہ افراد کا احساس ہوگا، عثمان بزدار کا تعلق پس ماندہ علاقے سے ہے، انہیں عوامی مسائل کا ادراک ہے، 2، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا اصول تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، طاقتور اور کمزور دونوں پر قانون کا یکساں اطلاق ہو، قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، جہاں ظلم ہو وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں، آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ کمزور بے چارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہوا، تحریک انصاف کو پہلی نشست یہاں سے ملی، آپ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا فوکس ہے کہ میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور جیسے پس ماندہ علاقوں کو اوپر لے کر آئیں تاکہ یہاں تعلیم بھی ہو، اسپتال بھی ہوں اور پولیس عوام کی مدد کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔