مزار قائد کے تقدس کی پامالی، خالد انعم کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑے

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر سینئر اداکار خالد انعم بھی بری طرح برس پڑے۔
معروف پروڈیوسر، ہدایتکار و گلوکار خالد انعم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک وڈیو جاری کی ہے۔
وڈیو میں خالد انعم انتہائی غصے میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کیپٹن صفدر نے جو مزار پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی، وہ کسی پارٹی سے تعلق نہیں دکھاتی بلکہ اس کا تعلق تو تہذیب سے ہوتا ہے۔ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے اس طرح نعرے بازی ہرگز نہیں کی جاتی۔


خالد انعم نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جو کل قبر کے احاطے میں کیا، اگر میں وہاں موجود ہوتا تو ان کی اس حرکت پر منہ پر تھپڑ رسید کرتا۔ قائداعظم اس ملک کے بانی ہیں بلکہ ہمارے باپ کی طرح ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔
اداکار و گلوکار نے اپنی وڈیو کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔