کراچی پولیس کا ماسک اور سینیٹائزرز کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی : کراچی پولیس کا ماسک اور سینیٹائزرز کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد دکانوں اور گھروں پر چھاپے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں مقامی پولیس کی جانب سے ماسک اور سینیٹائزرز کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متعدد دکانوں اور گھروں میں چھاپہ مارا گیا، کھارادر پولیس نے ماسک اور سینیٹائزرز ذخیرہ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کرلیے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس سے ہزاروں کی تعداد میں ماسک اور کئی کارٹن سینیٹائزرز برآمد کر لیے ہیں،گرفتار ملزمان میں فیصل،عمران انور،یونس راجہ،حنیف،ظفر علی اور نوید شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔