کورونا وائرس متاثرين کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کرگئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق دنيا بھر ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، پير19اکتوبر2020 کو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی اب گیار لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو چھیانوے تک ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ يہ وائرس دنيا بھر کے دو سو دس ممالک اور خطوں ميں پھيل چکا ہے، امريکا اکياسی لاکھ سے زائد متاثرين اور دو لاکھ بيس ہزار کے قريب اموات کے ساتھ بدستور سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے اس کے بعد بھارت دوسرا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔