کراچی، کمپنی ٹینک کی صفائی کرنے والے 6 مزدور جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔