اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات متوقع
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے جلد باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید بن النہیان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں باضابطہ ملاقات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید بتایا کہ ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو میں سیاحت، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور طے کرلیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی اور خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اقدامات جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے لیے مقام اور تاریخ کے حوالے آگاہ نہیں کیا جب کہ ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے ولی عہد محمد بن زاید نے بھی اپنی ٹویٹ میں ملاقات کا زکر نہیں کیا۔