آذربائیجان کو آرمینیا پر برتری حاصل

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی 5 منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی اور دوبارہ چھڑپیں شروع ہوگئیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے تنازع پر تقریباً دو ہفتے سے جنگ جاری ہے اور روس کی کوششوں سے دونوں ممالک نے عارضی طور پر سیزفائر پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا۔

تاہم جنگ بندی صرف 5 منٹ ہی برقرار رہ سکی اور دونوں نے ایک دوسرے پرسیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

آرمینیاکی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ انسانی بنیادوں پر ہونے والی جنگ بندی کے نفاذ کے صرف پانچ منٹ بعد آذربائیجان نے کاراخان بیلی پر حملہ کیا۔

دوسری جانب آذربائیجان کا کہناہے کہ آرمینیا جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کررہاہے، فرنٹ لائن پر دو سمتوں سے حملے ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔