ٹولی وُڈ کی عظیم اسپنر مرلی دھرن کی زندگی پر فلم!

ممبئی: دُنیائے کرکٹ کے عظیم اسپنر اور اپنے ملک سری لنکا کو کئی مقابلوں میں فتح دلانے والے متھایا مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
فلم کا نام ’800‘ ٹیسٹ کرکٹ میں مرلی دھرن کی سب سے زیادہ وکٹوں کی مناسبت سے ہے، اس میں عظیم اسپن اسٹار کا کردار تامل فلموں کے اداکار وجے سیتوپتھی ادا کررہے ہیں۔
اس ضمن میں معروف اداکار نے کہا کہ میں نے اس کردار کے لیے خاص طور پر وزن کم کرنے کی خاطر کوشش کی مگر لاک ڈاؤن میں زیادہ کھاکر مزید اضافہ ہوگیا ہے، تاہم کوشش کی ہے کہ مرلی دھرن کے کردار سے انصاف کرسکوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔