کورونا خطرہ، واہگہ بارڈر دو ہفتے کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاک بھارت واہگہ بارڈر 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارڈر کی بندش پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔
کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان رینجرز کو واہگہ سرحد بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر واہگہ بارڈر کو 2 ہفتے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔