حکومت کا دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھر خریدنے کا فیصلہ
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کا گھر کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔