طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، ہڈیاں فریکچر، اسپتال داخل!

لاہور: طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، ہڈیاں فریکچر ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
نجی کے مطابق سابق وزیر مملکت اور (ن) لیگی رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری گھر سے مدینہ ٹاؤن جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، لیگی رہنما کا بایاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، ہڈی جوڑ کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے، لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔