وزیراعظم کا آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب!

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح پینل سے عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپیرنسی اینڈ انٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپیرنسی اینڈانٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے جب کہ اعلیٰ سطح پینل اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موضوع پر گفتگو کرے گا۔
یہ فورم 2030 تک غربت کے خاتمے کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور مارچ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدور نے 15 رکنی پینل کا آغاز کیا تھا۔
اس پروگرام کو پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لیے بلایا جارہا ہے، جس میں ٹیکس تعاون، انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کی نظامی کوتاہیوں اور عمل درآمد میں اہم خامیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم بھی اجلاس کے دوران اظہار خیال کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔