24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5 مریض انتقال کر گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار 388 ہے،ایکٹو کیسز میں سے 548 تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6 ہزار 437 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 932 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔