موٹروے زیادتی کیس، عابد انتہائی مطلوب قرار!
لاہور: موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرکزی کردار عابد کو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم قرار دے دیا گیا، پولیس کی تفتیشی ٹیمیں اور جدید ٹیکنالوجی بے سود رہی، عوام سے ایک بار پھر ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد مانگ لی گئی۔
زیادتی کیس کو گیارہ روز گزر چکے۔ ملزم گرفتار نہ ہوسکا، پولیس کے اربوں روپے کے وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں مددگار ثابت نہ ہوسکی، پولیس نے ملزم کی تصاویر آفیشل طور پر میڈیا کو جاری کردی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کی گرفتاری میں مدد پر 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی عوام سے مدد کے لیے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ملزم کی ویڈیو اپ لوڈ کردی ہے۔