موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ، جلد پکڑلیں گے، فیاض چوہان
لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کی تفتیش مکمل، ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کردیا، جلد پکڑ لیں گے، بہت سے چیزیں ابھی سامنے نہیں لاسکتے، اچھا رزلٹ ملے گا، متاثرہ خاتون نے تصاویر دیکھ کر عابد ملہی اور شفقت کو پہچان لیا۔
فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں متاثرہ لڑکی کے والد اور سی سی پی او لاہور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی کہ کوئی شخص ایک بچی اور اس کی فیملی کو دھمکاتا اور بلیک میل کرتا ہے، نوجوان غیر لائسنس شدہ اسلحہ دکھا کر فیملی کو ہراساں کرتا رہا۔ باپ، بیٹا دونوں مل کر بدمعاشی تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے معاملے پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا، بچی کو ہراساں کرنے کی خبر سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا گیا جس پر عمران خان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ نوجوان کو راولپنڈی اور اس کے والد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
فیاض چوہان نے کہا بچی کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اب پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور کی قیادت میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
آںہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور پنجاب حکومت پولیس کی غفلت اور نااہلی پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر کسی لڑکی یا خاتون کو کوئی ہراساں کرتا ہے تو میرے دفتر میں رابطہ کرے۔ لاہور میں جتنے قبضہ گروپ اور منشیات فروش ہیں، انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل رہی۔