گلوکارہ فلک احمد شیخ کا نیا گانا "مہرماں” کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی: موسیقی کی رنگارنگ دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی گلوکارہ فلک احمد شیخ کے نئے گانے "مہرماں” کی مقبولیت میں اضافہ، اس گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ گانے کی وڈیو اور موسیقی کے ہر طرف چرچے ہیں۔
فلک احمد شیخ نے شوبزنس میں بہ حیثیت ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر وہ سر سنگیت کی دنیا میں رنگ جمانے آگئیں۔انہیں سب سے زیادہ شہرت مشہور گیت دل جلے گا کر ملی۔ سوشل میڈیا پر ان گیتوں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے۔

نئی نسل کی معروف گلوکارہ فلک احمد شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے گانے کا شوق اسکول کے زمانے ہی سے جنون کی حد تک تھا میرا یقین ہے کہ اگر سر سچے ہوں اور آواز میں جادو ہوتو سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سر سنگیت کی دنیا میں بہت آگے جانا ہے میں استاد راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور شفقت امانت علی خان کے گیت شوق سے سنتی ہوں ان گلوکاروں نے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ میرا نیا گانا مہرماں بھی مقبولیت کے مزید ریکارڈ قائم کرے گا اور نئی نسل اسے شہرت کے آسمان تک پہنچا دے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔