چین میں کورونا ویکسین کے ہونے والے تجربات اور اس کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ چین وبا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والا جلد پہلا ملک بن سکتا ہے کیوں کہ وہاں ویکسین کے حوالے سے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سائنس دان اور طبی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ چین دنیا میں کورونا کی روک تھام کے لیے پہلی موثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 9 کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں آخری مراحل عبور کررہی ہیں اور ان 9 میں سے چار کمپنیاں چین کی ہیں، طبی ماہر کا کہنا ہے کہ چین کی 4 میں سے تین ویکسینز میں غیرفعال کووڈ 2 وائرس استعمال کیا گیا ہے جو کہ اس وبا کی روک تھام کے لیے ممکنہ طور پر بہترین طریقہ کار ہوسکتا ہے۔حالیہ دنوں چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کے مثبت نتائج کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ ویکسین رضاکاروں میں کووڈ 19 کو بچانے کے لیے موثر ثابت ہوئی، اسی طرح چاروں ویکسین کمپنیاں اپنے اپنے تجربات مکمل کررہی ہیں جبکہ چین میں 4 کورونا ویکسینز کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔