موٹروے زیادتی کیس، دوسرا ملزم گرفتار، اعتراف جرم، DNA میچ!

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا جب کہ اُس کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا۔
سی آئی اے پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں ایک اور ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا، جسے گزشتہ روز خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
شفقت کا ڈی این اے کروایا جائے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں حتمی ثبوت ہاتھ آئے گا۔ پولیس کے مطابق قوی امکان ہے کہ مفرور ملزم عابد علی کا شریک ملزم شفقت ہی تھا اور اب پورا گینگ ٹریس کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔


تحقیقاتی اداروں نے مرکزی ملزم عابد کے ایک اور دوست کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ زیر حراست شخص شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔