سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 181 ہوگئی
کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 181 پہنچ گئی۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے۔ 9 مزید افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سکھر میں 143 اور سندھ بھر میں 38 کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔ 2 صحت یاب ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 3 ارب کا فنڈ قائم کررہے ہیں۔
مرتضی وہاب کا پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کورونا کے لیے قائم کیا گیا 3 ارب کا فنڈ کل سے قابل عمل ہو گا، عملدرآمد کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ابھی تک صوبے میں844 ٹیسٹ کیے گئے جو 3 ہسپتالوں میں کیے جا رہے ہیں، تفتان بارڈر سے آئے 50 فیصد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سہارا بننے کے بجائے سیاست شروع کردی گئی، پی ٹی آئی کے دوستوں نے کہا سندھ کو بڑی تعداد میں کٹس دی گئیں، دکھائے گئے کاغذ پر دستخط ہے نہ کوئی اسٹیمپ۔