پاکستان میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں سات مریض جاں جبکہ کورونا کے 498 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا سے اموات 6 ہزار 335ہوگئیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 23ہزار 218 ٹیسٹ کیےگئے اور کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار 909 ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 82ہزار 268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔