نیمار اور دیگر دو بڑے فٹ بالرز کورونا میں مبتلا!

برازیلیا: معروف برازیلین فٹ بالر نیمار بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین سے منسلک برازیلین فٹبال اسٹار نیمار اور دیگر دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کلب نے اپنے بیان میں کھلاڑیوں کے نام تو ظاہر نہیں کیے لیکن تصدیق کی ہے کہ تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
کلب کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اے ایف پی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے کلب سے رابطہ کیا تو انہوں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا، تاہم ذرائع نے نیمار، اینجل ڈی ماریا، لینڈرو پریڈس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ تینوں کھلاڑی چیمپئن لیگز کے فائنل میں شکست کے بعد ہسپانوی جزیرے ایبیزا پر چھٹیاں منانے گئے تھے، جہاں وہ دوستوں اور رشتہ داروں کی پارٹیوں میں شریک ہوئے۔ اس لیے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں کھلاڑی وہیں سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔