سنتھیارچی کو دو ہفتے کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی شہری سنتھیارچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی، تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیارچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو سنتھیارچی کے ویزے میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
رحمان ملک نے سنتھیارچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔