اسکول کس فارمولے کے تحت کھولے جائیں گے؟ وزیر تعلیم پنجاب کا بڑا بیان
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا باقی طالبعلم دوسرے روز آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے گا، طلبا ماسک پہن کر آئیں گے، گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جب کہ ٹیچرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے رواں برس کے وسط میں درس گاہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ البتہ اب پندرہ سمتبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔