ماہرہ نے ہمایوں کو اُن کی پسند کی ڈش بنانا سکھادی!

کراچی: مقبول اداکار ہمایوں سعید کو ماہرہ خان نے اپنی پسند کی ایک ڈش بنانا سکھائی جو انہیں بے حد پسند آئی۔
ہمایوں سعید اورماہرہ کی آن اسکرین جوڑی خاصی پسند کی جاتی ہے۔ فلم بن روئے میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد مداح چاہتے ہیں وہ ایک ساتھ دیگر پروجیکٹس میں بھی نظر آئیں۔
اس مرتبہ یہ دونوں ایک ساتھ تو نظر آئے لیکن بڑے پردے پرنہیں بلکہ ایک کچن میں، جہاں ماہرہ نے ہمایوں کو ان کی اور اپنی پسند کا آملیٹ بنایا سکھایا۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ ماہرہ نے انہیں اسی طرح کا آملیٹ فلم ’بن روئے‘ کی شوٹنگ کے دوران بنانا سکھایا تھا اورتب سے ہی انہیں وہ بہت پسند ہے تاہم اس بار اداکارہ نے ایک بار پھر وہی آملیٹ بنانا سکھایا جو ہمایوں کو بے حد پسند آتا ہے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کھانا بنانے میں ہمیشہ مزا آتا ہے اورآملیٹ بنانا سکھانے کے لیے بہت شکریہ، جو میں دن میں کسی بھی وقت کھا سکتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔