کورونا کا قہر: سندھ میں اگلے 15 روز ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند رہیں گے
کراچی: کورونا کا خطرہ بڑھنے لگا، سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 روز کے لیے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
اجلاس میں 15 دن کے لئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران پبلک پارکس اور سی ویو بھی کل سے بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
البتہ اس بندش کے دوران کریانہ اسٹور، سبزی اور مرغی کی مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔ شاپنگ مالز میں بھی یہ اسٹورز کھلے ہوں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 155 ہوچکی ہے، پنجاب اور کے پی کے میں بھی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے