کورونا وائرس سے بچاؤ: دلیپ کمار قرنطینہ میں چلے گئے
نئی دہلی: عظیم اداکار دلیپ کمار کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھر پر ہی قرنطینہ میں چلے گئے، اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی صحت ٹھیک ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر قرنطینہ کیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے وبائی بیماری قرار دیا ہے۔ اس صورتحال میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے مداحوں اور خیر خواہوں کو صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کیلیے میں نے اپنے گھر میں ہی خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔
دوسری جانب اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارکی صحت ٹھیک ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر قرنطینہ کیا۔
یاد رہے آپ کا فلمی کیریئر 6 دہائیوں پر مشتمل ہے اور آپ کی آخری فلم قلعہ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔