چین ایران قربت پر امریکا پریشان، ٹرمپ کا پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کرے گا، پابندیاں 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت بحال کی جائیں گی۔
اس ضمن میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا روس کی مجوزہ ایران کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا، ایران چاہتا ہے کہ میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہوں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے ایران کے خلاف اقدامات امریکا کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کو چہا بہار منصوبے سے الگ کرنے کے چین اور ایران قریب آرہے ہیں، جس کی وجہ سے امریکی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔