پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، وزارت قومی صحت کی تصدیق
لاہور: وزارتِ قومی صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
وزارت قومی صحت کے مطابق کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت لاہور میں ہوئی۔
وزارت قومی صحت کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد195 ہوگئی ہے اور وائرس سے متاثرہ دو افراد صحت یاب ہوگئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے میو اسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھا اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔