چین، طبی سامان پاکستان پہنچ گیا

چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کا کہنا ہے کہ  کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے چین سے طبی سامان لےکر طیارہ پہنچا ہے 31اگست تک مزید طبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا، جب بھی سامان کی کمی کا سامنا ہوا توچین کے سفیرنے فوری تعاون کیا۔محمد افضل نے مزید کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھیں، عالمی اداروں نے وبا کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسب سے پہلے کورونا جیسے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین کی مشکل حالات میں مدد کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔