گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس: اپیلیں مسترد، کمپنیوں کو 417 ارب جمع کرانا ہوں گے

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے متعلق تمام اپیلیں مسترد کردیں جس کے بعد اب کمپنیوں کو 417 ارب روپے جمع کروانا ہوں گے۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے متعلق اپیلوں پر دو ایک کی اکثریت سے 20 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت عظمیٰ نے جی آئی ڈی سی کے خلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کردیں، جس کے نتیجے میں کمپنیوں کو گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کردیے تھے، تاہم اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔