ماہرہ کی زندگی کے متعلق دلچسپ پوسٹ!
کراچی: مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر زندگی کے متعلق خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔
ماہرہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت آدھے چہرے کی تصویر شیئر کی، ان کا کہنا ہے کہ ‘جب انہیں پہلی بار اپنی ہر سانس کا خیال رکھنے کا کہا گیا تھا تو اُنہیں یہ بات مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی تھی، اُن کے خیال میں اب اُنہیں اس بات کی سمجھ آ گئی ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ ہر بار سانس لیتے ہیں تو اپنی زندگی کو محسوس کرتے ہیں، اگر ہم اس بات کا اعتراف کرلیں تو ہم اپنی زندگی سے محبت کرنا شروع کردیں گے اور زندگی جینے کا طریقہ بھی بدل لیں گے۔ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنا شروع کردیں گے، اپنے لفظوں کا چناؤ احتیاط سے کریں گے، اپنی زندگی کی اور اپنی ہر سانس کی عزت اور قدر کرنا شروع کردیں گے۔