حلیمہ سلطان کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانے پر ژالے سرحدی برہم!

کراچی: ژالے سرحدی حلیمہ سلطان کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانے پر سخت نالاں نظر آتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن اسریٰ بلجک کے مداحوں کی تعداد میں پاکستان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اُن کے بارے میں جاننے کے لیے بالکل اسی طرح متجسس ہیں جس طرح کبھی بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں ہوتے تھے۔

Haleema Sultan


سوشل میڈیا ایسا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں مداح اپنے فنکاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔ ترک اداکاروں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بہت سی کمپنیاں ان فنکاروں کو اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے استعمال کررہی ہیں، جس سے بعض پاکستانی اداکار خوش نہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ ژالے سرحدی بھی شامل ہوگئی ہیں۔
ژالے سرحدی ایک انٹرویو میں اسریٰ بلجک کو پاکستانی برانڈز کی ایمبیسیڈر بنانے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اس معاملے میں وہ مکمل طور پر یاسر حسین کے ساتھ ہیں۔
ژالے سرحدی نے کہا اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔ آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔