پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ!

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ آج شروع ہورہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بار پھر فواد عالم کو موقع نہ مل سکا۔ سہیل خان بھی پریکٹس میچ میں شاندار گیندبازی کے باوجود حتمی الیون میں جگہ نہ بناسکے۔
پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔