باجوڑ: سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید!

راولپنڈی: پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملہے کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔
چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔